تنظیم اتحاد امت نے ملک بھر میں یوم اقبال جوش و جذبے سے منایا

تنظیم اتحاد امت نے ملک بھر میں یوم اقبال جوش و جذبے سے منایا

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)تنظیم اتحادا مت پاکستان کی اپیل پر ملک گیر سطح پر’’ یوم اقبال ‘‘منایا گیا ۔حکومت نے یوم اقبال کی چھٹی منسوخ کر کے دشمنان اقبال کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے ۔ قرآن فہمی کے لیے علامہ اقبال کی شاعری کو سمجھنا بے حد ضروری ہے کیونکہ فکر اقبال ہے ہی قرآن فہمی ہے آج کی نوجوان نسل کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے ضروری ہے علامہ محمد اقبال کی فکر کو عام کیا جائے اسلام اور پاکستان کی صحیح سمت کی متعین کرنے میں علامہ محمد اقبال کے فرمودات اوران کی شاعری سے رہنمائی لینا بے حد ضروری ہے یہ بات چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان محمد ضیاء الحق نقشبندی نے اتحاد امت اسلامک سنٹر میں مرکزی فکر اقبال کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے نوجوان نسل کے سینوں میں فکر اقبال کو موجزن نہ کیا تو اس کا نقصان آنے والی نسلیں بھی پورا نہیں کر سکیں گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -