سیف سٹی اتھارٹی نے میو ہسپتال کی سیکیورٹی بہتر بنانے پر کام شروع کر دیا

سیف سٹی اتھارٹی نے میو ہسپتال کی سیکیورٹی بہتر بنانے پر کام شروع کر دیا

  

لاہور( جنرل رپورٹر ) ترجمان سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے کہا ہے کہ میوہسپتال کے لئے نیا سیکورٹی پلان تشکیل دینے کے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں سیف سٹی اتھارٹی کے سیکورٹی ماہرین نے میوہسپتال کا دورہ کیا۔چیف آپریٹنگ آفیسرسیف سٹی اتھارٹی ناصراکبرکی جانب سے تشکیل کردہ5 رکنی ٹیم نے میوہسپتال کے اندر اور اردگرد سیکورٹی زون بنانے کے منصوبے پرکارروائی شروع کردی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہسپتال کے اردگرد کی سڑکوں ، آنے جانے والے راستوں اورہسپتال کی حدود میں کیمرے ، الیکٹرانک آلات اور ڈی وی آرنصب کی جائیں گی۔سیکورٹی پلان کے تحت میوہسپتال کے اندر کنٹرول روم بھی قائم کیا جائیگا جس کے لئے سیف سٹی اتھارٹی ٹیکنیکل سٹاف کی تربیت اور الیکٹرانک آلات کی فراہمی میں بھی تعاون کرے گی۔

نئے سیکورٹی پلان پر عملدرآمد سے ہسپتال کی سیکورٹی میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ڈاکٹروں ونرسز کی جانب سے سیکورٹی کے حوالے سے تحفظات دور ہو جائیں گے اوران کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہو جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -