علامہ اقبال نے قوم کو مذہبی آزادی کا تصور دیا،خدیجہ فاروقی

علامہ اقبال نے قوم کو مذہبی آزادی کا تصور دیا،خدیجہ فاروقی

  

لاہور (جنرل رپورٹر)یوم اقبال کے حوالے سے مسلم لیگ ہاؤس تقریب میں مقررین نے کہا کہ اقبال نے پاکستان کو آزاد معیشت سیاسی اور مذہبی آزادی کا تصور دیا سوچنا ہو گا کہ ہم نے پاکستان کوکیا دیا حکومت یوم اقبال پر عام تعطیل بحال کرے ، پاکستان کو آئی ۔ایم ۔ایف کے چنگل سے آزادکرائیں،حقیقت یہ ہے کہ نہ صرف نوجوان نسل بلکہ تمام پاکستانیوں کو مزید آگاہ کرنا ہو گا کہ پاکستان قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ،پاکستانیت کے جذبے کو بروئے کار لاکر ہم چیلنج سے نمٹ سکتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ شعبہ خواتین کی صدر رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی ،سابق رکن صوبائی اسمبلی کنول نسیم ، ماجدہ زیدی ،بیگم حامد رانا ڈاکٹر نگہت آغا ، نگہت رانا ، پروین سکندر گل ،شبنم ظفر،رضیہ سلطانہ ، تبسم ناز ،ہادیہ ،سمعیہ طارق ،زیبا احسان ، صائمہ گل خان ، ارشاد چوہدری ،سمیرا چوہدری ،آمنہ چوہدری، سمیرا نواز ، نگینہ اشرف ، زرینہ پرویز ، ثریا امانوائیل ، ثریا بانو ،اور بیگم امجد شریک تھیں ،خدیجہ عمر فاروقی نے کہا کہ پاکستان کو لاتعداد قربانیوں کے بعد حاصل کیاگیا ،ہمیں اپنا محاسبہ کرنا چاہئیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -