بلدیاتی اداروں کی عدم تشکیل حکومت کی کھلی بد نیتی ہے،عبدالعلیم خان

بلدیاتی اداروں کی عدم تشکیل حکومت کی کھلی بد نیتی ہے،عبدالعلیم خان

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کو ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بلدیاتی اداروں کی عدم تشکیل پنجاب حکومت کی کھلی بدنیتی ہے ثابت ہو گیا ہے کہ حکمران "پاور شئیر نگ" پر یقین نہیں رکھتے ۔

اور ان بے اختیار بلدیاتی نمائندوں کو بھی کام نہیں کرنے دیا جا رہا عبدالعلیم خان نے آج یہاں ضلع قصور کے پی ٹی آئی کے چئیرمینوں و کونسلرز کے استقبالیے سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو ما سوائے تاریخ پیدائش اور فوتیدگی کی پرچیوں کے کوئی اور اختیار نہیں دیا گیا اور مختلف اتھارٹیز بنا کر بلدیاتی اداروں کے تمام اختیارات نام نہاد خادم اعلیٰ نے سلب کر لیے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی کارکن تیاری کریں عام انتخابات کا بگل کسی وقت بھی بج سکتا ہے اور مستقبل تحریک انصاف کا ہے موجودہ حکومت نے گذشتہ ساڑھے 3برسوں میں عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -