انسداد ڈینگی، مہم، گھروں کے اندر چیکنگ کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت

انسداد ڈینگی، مہم، گھروں کے اندر چیکنگ کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت

  

لاہور(اپنے خبر نگار سے) انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب کرتے کوآپریٹو کے جوائنٹ رجسٹرار نثار زیدی نے کہا ہے کہ ٹاؤن بھر میں واقع تمام گھروں میں ڈینگی کے سلسلہ میں چیکنگ کے عمل کو مذید تیز تر کیا جائے تعاو ن نہ کرنے والے مکینوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔جس گھر،پلاٹ ، فیکٹریوں ، ورکشاپو ں ،اور گوداموں کے علاوہ ہسپتالوں میں لاروا پایا جائے کے مالکان کے خلاف مقدمات کروائے جائیں۔ تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کی چیکنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایت پر عمل نہ کرنے والے ہسپتالوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں۔تمام قبرستانوں میں صفائی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔سرویلینس ٹیموں کی کارکردگی کے لئے اچانک دورے کئے جائیں۔ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ماہانہ ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنے والے ٹاؤن ا فسران،متعلقہ محکمہ جات اور یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔اس سلسلے میں تمام افسران کے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ کام نہ کرنے والوں کا قبلہ درست کیا جا سکے۔ جن افسران کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی کے خلاف متعلقہ محکموں کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -