سمیڈاکا75 منتخب صنعتی یونٹوں میں انرجی آڈٹ اور انرجی مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد مکمل

سمیڈاکا75 منتخب صنعتی یونٹوں میں انرجی آڈٹ اور انرجی مینجمنٹ سسٹم پر ...

  

لاہور(کامرس ڈیسک )سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’سمیڈا‘ نے انڈسٹری سپورٹ پروگرام کے تحت ایس ایم ای سیکٹر کے سات اہم شعبوں سے متعلق 75 منتخب صنعتی یونٹوں میں انرجی آڈٹ اور انرجی مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد مکمل کر لیا ہے جس سے مذکورہ یونٹ توانائی کی مد میں ہونے والے اخراجات میں 10 سے 30 فیصدی تک کمی کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔ سمیڈا کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ مختلف صنعتی شعبوں کے کل پیداواری اخراجات میں سے 20 تا 50 فیصدی اخراجات کا تعلق توانائی سے ہے، جسے کم کرنے کیلئے سمیڈا گزشتہ کچھ عرصہ سے اپنے انٹرنیشنل پارٹنر جی ٹی ذیڈ اور بی ایف زیڈ کے اشتراک سے ایس ایم ای سکٹر کے منتخب یونٹوں میں انرجی آڈٹ اور عالمی سطح پر رائج انرجی مینجمنٹ سسٹم معارف کرانے میں مصروف تھا۔

جس کے تحت سپننگ، ویونگ، پراسیسنگ، جیوٹ، آٹو پارٹس، فرنیچراور ماربل سیکٹر کے 42 یونٹوں میں انرجی آڈٹ اور انہی شعبوں کے 33 یونٹوں میں انرجی مینجمنٹ سسٹم کانفاذ مکمل کر لیا گیا ہے اور اب یہ یونٹ اپنے متعلقہ سیکٹرکی نوعیت کے حساب سے توانائی کی مد میں 10 سے 30 فیصدی اخراجات کم کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔سمیڈا کے انڈسٹری سپورٹ پروگرام کے انچارج اشفاق احمد نے بتا یا ہے کہ انرجی مینجمنٹ سسٹم ، میجمنٹ کے دیگر نظاموں کی طرح باقاعدہ طور پر ایک عملی نظام ہے جس کیلئے کمپنیوں کے اندر پہلے سے موجود انتظامی ڈھانچے میں انرجی مینجر اور ماہرین کی گنجائش پید کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ دنیا کے مختلف صنعتی ممالک میں مذکورہ سسٹم ای این 16001 اور آئی ایس او50001 کے طور رائج ہے اور سمیڈا نے اسے مقررہ عالمی معیاروں کے عین مطابق پاکستا ن میں نہ صرف متعارف کروادیا ہے بلکہ عالمی ماہرین کے اشتراک سے عملی طور پر منتخب یونٹوں میں رائج بھی کر کے دکھا دیا ہے۔ نیز دیگر صنعتی یونٹو ں میں مذکورہ سسٹم کو نافذ کرنے کیلئے انرجی سروس کمپنیوں کا ایک نیٹ ورک تشکیل دیکر ممبر کمپنیوں کو سسٹم کے نفاذ کی مکمل ٹریننگ بھی فراہم کر دی گئی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ انرجی مینجمنٹ سسٹم کے تحت انرجی مینیجر اور مددگار ٹیم مقرر کرنے والے یونٹو ں کی سہولت کیلئے سمیڈا نے رضا کارانہ طور پر ٹریننگ کی زمہ دار ی اٹھا رکھی ہے جس کے تحت انرجی مینجروں کو کمپنی کی انرجی پالیسی اور ڈاکومینٹیشن ترتیب دینا سکھایا جا تاہے۔

مزید :

علاقائی -