شہبازشریف کاڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کااظہار

شہبازشریف کاڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بس کھائی میں گرنے کے افسوسناک واقعہ کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کااظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -