64سیاست دانوں اور معروف شخصیات کے خلاف کاروائی کی درخواست پر فریقین کے وکلاء بحث کے لئے طلب

64سیاست دانوں اور معروف شخصیات کے خلاف کاروائی کی درخواست پر فریقین کے وکلاء ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے غیر قانونی طور پر رقم بیرون ملک بھیجنے کے الزام میں وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف اور سینٹ میں اپوزیشن رہنماء چودھری اعتزاز احسن کو عدالت طلب کرنے جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف،پرویز الہی ،چودھری شجاعت حسین،سپیکر قومی اسمبلی سمیت 64سیاست دانوں اور معروف شخصیات کے خلاف کاروائی کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے ترمیمی درخواست داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عمران خان، نواز شریف،شہباز شریف،پرویز الہی ،چودھری شجاعت حسین، سردار ایاز صادق،اسحاق ڈار،جاوید ہاشمی،فاروق ستار،نجم سیٹھی،میاں منشاء،عاصمہ جہانگیر،خواجہ شریف ،حمزہ شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی،رانا تنویر اور شیخ رشید نے 300 ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

مزید :

صفحہ آخر -