وزیر اعظم سے سر کا خطاب واپس لینے کی درخواست ، جواب داخل نہ کرانے پر اخباری اشتہار جاری کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم سے سر کا خطاب واپس لینے کی درخواست ، جواب داخل نہ کرانے پر اخباری ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے میاں محمدنواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کے لئے دائر درخواست میں جواب داخل نہ کرانے پر اخباری اشتہار جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔درخواست گزاربیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان کی 50سالہ تقریبات کے موقع پربرطانوی ملک نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو سر کا خطاب دیا۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے سر کا خطاب وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وصول کیا ۔ عدالتی نوٹسز کے باوجود میاں نواز شریف کی جانب سے اصالتا یا وکالتا پیش نہ ہونے پر عدالت نے میاں نواز شریف کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے دوبارہ نوٹس جاری کر دئیے تاہم عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر اخباری اشتہاری بھی جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -