پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی وصولی پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع

پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی وصولی پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کرنے کا ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے پیٹرولیم مصنوعات پر17 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی وزارت خزانہ کو جواب داخل کرنے کی آخری مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی ۔درخواست گزارپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی درخواست پران کے وکیل شیراز ذکاء نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیاکہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر حکومت اضافی سیلز ٹیکس نافذ نہیں کرسکتی، پیٹرولیم مصنوعات پر پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی آئین کے منافی ہے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے وزارت خزانہ کا جواب داخل کرانے کے لئے مہلت مانگی جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے کیس پر مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -