ارکان اسمبلی کی پبلک سیکٹر کمپنیوں میں شمولیت پر پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع

ارکان اسمبلی کی پبلک سیکٹر کمپنیوں میں شمولیت پر پنجاب حکومت کو جواب داخل ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس علی اکبر قریشی نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کی پبلک سیکٹر کمپنیوں میں شمولیت کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کے لئے آخری موقع دیتے ہوئے مزید سماعت17نومبر تک ملتوی کر دی ۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے پبلک سیکٹر میں ٹرانسپورٹ ، ای پارکنگ، صاف پانی، ویسٹ مینجمنٹ اور میٹ کمپنیاں قائم کی ہے اور ان کے بورڈ آف ڈاکٹرز میں ارکان پنجاب اسمبلی کو شامل کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قانون کے تحت حکومت کسی رکن اسمبلی کو پبلک سیکٹر کمپنی کا بورڈز آف ڈائریکٹرز نہیں بنا سکتی۔

مزید :

صفحہ آخر -