وکلا کے گاؤن پہنے بغیر عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس لے لیاگیا

وکلا کے گاؤن پہنے بغیر عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس لے لیاگیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وکلا کے گاؤن پہنے بغیر عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے گاؤن پہننے کی پابندی کو لازمی قراردے دیا ہے۔گزشتہ روز مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان نے ڈکیتی کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران گاؤن نہ پہننے پر ملزم کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتہ نہیں بغیر گاؤن پہنے وکلا عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے جس پر وکیل نے معذرت کی اور واضح کیا کہ ان کو گاون پہننا یاد نہیں رہاجس پر فاضل عدالت نے درخواست ضمانت پر کارروائی 16 نومبر تک ملتوی کردی۔درخواست گزار منڈی بہاؤالدین کے محبوب ارشد نے درخواست ضمانت دائر کررکھی تھی۔

گاؤن

مزید :

صفحہ آخر -