سانحہ صفورا کے 2مبینہ سہولت کاروں کی ضمانت منظور

سانحہ صفورا کے 2مبینہ سہولت کاروں کی ضمانت منظور

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت نے سانحہ صفورا کے 2مبینہ سہولت کاروں کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔بدھ کو سانحہ صفورا کے 2مبینہ سہولت کاروں سلمان قمر صدیقی اور نعیم ساجد عرف پینا کے خلاف مقدمہ کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے ملزمان کی 2,2لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی ہے ۔ملزمان کے خلاف شارع فیصل تھانہ میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -