مدینہ منورہ کے ہوٹلز نے خصوصی رعایتی پیکج متعارف کرا دیا

مدینہ منورہ کے ہوٹلز نے خصوصی رعایتی پیکج متعارف کرا دیا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)مدینہ منورہ کے ہوٹلز نے عمرہ ویزہ پر دو ہزار ریال اضافی ٹیکس لگنے کے بعد ہوٹل کے کمروں میں خصوصی رعایتی پیکج متعارف کرا دیا ۔فائیو سٹار ہوٹل مدینہ منورہ رائل دیار ،رائل ان 30نومبر تک ہوٹل میں رہنے والوں کو مفت ہاف بورڈ کھانے کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ،رمضان میں بھی خصوصی رعایتی پیکج دیں گے ان خیالات کا اظہار رائل دیار کے سینئر منیجر سیلز محمد اویس نے اپنے اعزاز میں لاہور میں دئیے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔اس خصوصی تقریب کا اہتمام آر جی ٹورز کے فیصل صابر بٹ اور رضا ٹریول کے حافظ اختر نے کیا تھا ،محمد اویس نے کہا ہمارے ہوٹل مسجد نبوی کے سامنے ہلٹن مدینہ کے ساتھ ہیں اہل پاکستان کے لیے خصوصی عمرہ پیکج متعارف کرا رہے ہیں جو مارکیٹ سے 25فیصد کم ہیں اور شام کا کھانا بھی فری دیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -