ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث دل کا مریض طبی امداد نہ ملنے پر جاں بحق

ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث دل کا مریض طبی امداد نہ ملنے پر جاں بحق

  

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )میوہسپتال میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی دو ڈاکٹروں کی معطلی کے خلاف ہڑتال کے باعث چوہدری محمد صادق نامی دل کا مریض مبینہ طور پر بروقت علاج نہ ملنے کی بدولت جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شہری محمد صادق کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں گزشتہ 2 ہفتوں سے جاری ڈا کٹروں کی ہڑتال کے باعث انڈور اور آوٹ ڈور کی تمام میڈیکل سروسز معطل ہیں مریض کی ہلاکت پر لواحقین سراپا احتجاج بن گئے۔لواحقین نے ایمرجنسی کے باہر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ہڑتال کے باعث ایمرجنسی میں بھی مریضوں کا علاج نہ کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے ان کے عزیز محمد صادق بھی زندگی کی بازی ہارگئے،تاہم حکومت مریضوں کو بروقت علاج دینے میں ناکام ہوگئی۔میوہسپتال میں دو ڈاکٹروں کی معطلی کے خلاف ینگ ڈاکٹرزایسوسی این کی ہڑتال گذشتہ دو ہفتے سے جاری ہے۔

جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -