کسی بھی شے کی اندرونی ،خوردبینی تصاویر ،انسان دیکھ کر دھنگ رہ جاتا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)کیمرہ اور لینس بنانے والی مشہور کمپنی نِکون نے اس سال بھی دنیا بھر کے فوٹوگرافرز کو دعوت دی ہے کہ وہ کسی بھی شے کی اندرونی اور یا خوردبینی تصاویر لے کر دنیا کو ان عجائبات سے آگاہ کریں۔اس مقابلے میں 70 ممالک کے 2 ہزار سے زائد فوٹوگرافرز نے حصہ لیا اور میگنیفائنگ عدسے یا پھر مائیکروسکوپ (خودبین) سے بہت تفصیلی تصاویر کھینچی ہیں۔ ان تصاویر میں زیادہ تر جانداروں کے مختلف گوشوں کی تصاویر لی گئی ہیں تاہم پانی کے بلبلوں سے لے کر مکھی کی آنکھ تک بھی نمایاں ہیں۔ تصاویر دیکھ کر قدرت کی فنکاری اور باریکی کا احساس جی اٹھتا ہے تو نوکیا اسمال ورلڈ مقابلے کی چند بہترین تصاویر یہ ہیں جنہیں عام حالات میں پہچاننا ممکن نہیں۔پھولوں کا رس چوسنے والی تتلی کی سونڈ۔بھنورے کا پاؤں۔مکڑی کی آنکھ۔اچھلنے والی مکڑی ( جمپنگ اسپائیڈر) کی آنکھ کی خوبصورت اور حیران کن تصویر۔کھن کھجورے کا ڈنک۔تتلی کے پروں کا ڈیزائن۔شکاری مکھی کی آنکھ اور دیگر کئی حشرات الارض شامل ہیں جن کا خورد بین سے مشاہدہ کیا گیا ہے۔