پاکستان کا بھارت سے کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج

پاکستان کا بھارت سے کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج

  

اسلام آباد(اے این این) پاکستان نے کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا ہے اور اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاء و سارک نے بدھ کو اسلام آباد میں متعین بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے ۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بھارتی فورسز کی طرف سے 8 نومبر کو کنٹرول لائن پر کھوئی رٹہ اور بٹل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کے بارے میں بتایا گیا جس میں 4 شہریوں کی شہادت ہوئی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل نے بھارت پر زور دیا کہ وہ 2003ء کی جنگ بندی کا احترام کرے اورنہتے شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے اور کنٹرول لائن پر امن کی فضا برقرار رکھی جائے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -