فیس بک پرکھانا فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

فیس بک پرکھانا فروخت کرنے والی خاتون گرفتار
فیس بک پرکھانا فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

  

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک پرکھانا فروخت کرنے والی خاتون قانون کی گرفت میں آ گئی۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں اپنے بچوں کی ضروریات کے لیے فیس بک پر مبینہ طور پر کھانا فروخت کرنے والی خاتون کو ممکنہ طور پر جیل کی ہوا کھانا پڑسکتی ہے۔مقامی پولیس نے ماریزا روئے لاز تک ایک سٹنگ آپریشن کے ذریعے رسائی حاصل کی جو کہ شہر کے اٹارنی کے دفتر سے کیا گیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون 209 فوڈ سپاٹ نامی فیس بک پیج چلا رہی ہیں اور اس پیج کے ذریعے چکن سے بننے والی اشیا بغیر کسی سرکاری اجازت نامے کے فروخت ہورہی ہیں ’ دوسری جانب خاتون کا موقف ہے کہ یہ محض ایک سوشل پیج ہے جس میں ممبران کھانے کی مختلف تراکیب اور مشورے شیئر کرتے ہیں۔پولیس نے خاتون کے ساتھ مزید چار افراد کو معمولی نوعیت کے چارج میں مور د الزام ٹھہرایا ہے اور انہیں 80 گھنٹے کی کمیونٹی سروس کی سزا دینے کا فیصلہ کیا تاہم ماریزا نے یہ سزا قبول کرنے سے انکا رکرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -