سی ٹی ڈی کی بہاولنگر میں کارروائی 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی بہاولنگر میں کارروائی 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

  

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) محکمہ انسداد دہشت گردی نے بہاولنگر کے علاقے عارف والا میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں رمضان، بہادر، یعقوب اور یونس شامل ہیں جن کے قبضے سے بارودی مواد اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد بہاولنگر میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -