ٹرمپ کی کامیابی امریکی سیاست کا نائن الیون ہے ،مشاہد اللہ

ٹرمپ کی کامیابی امریکی سیاست کا نائن الیون ہے ،مشاہد اللہ

  

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے راہنما سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی امریکی سیاست کا نائن الیون ہے ۔ امریکہ کا حقیقی چہرہ ہیلری کلنٹن نہیں ٹرمپ ہے ۔ امریکہ نے پالیسیاں تبدیل کیں تو پاکستان بھی اپنی پالیسیوں کو ازسرنو ترتیب دے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز امریکی الیکشن میں ڈونلڈٹرمپ کی کامیابی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کی کامیابی کی امید تھی اور میں نے پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی پیشنگوئی کر دی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ کی کامیابی بہت حیران کن ہے اور امریکی سیاست کے لئے ایک اور نائن الیون ہے ۔ امریکہ میں مذہبی رحجان رکھنے والی امریکی ریاستوں نے ڈونلڈٹرمپ کو ووٹ ڈال کر کامیاب کرایا لہذا مریکہ کا حقیقی چہرہ ہیلری کلنٹن نہیں بلکہ ڈونلڈٹرمپ ہے الیکشن سے قبل ڈونلڈٹرمپ نے بڑی بڑی باتیں کی تھیں اگر ٹرمپ نے اپنی پالیسیاں تبدیل کیں تو ٹرمپ نے اپنے ایجنڈے پر عمل کیا تو دنیا تبدیل ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے خطے سے متعلق امریکی پالیسیاں سامنے آنے پر پاکستان بھی اپنی ازسرنو ترتیب دے گا ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اس پر کام کر رہے ہیں سرتاج عزیز 20 سال قبل وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں ۔

مشاہد اللہ

مزید :

کراچی صفحہ اول -