پیپلز پارٹی پنجاب کی صدارت کیلئے 4نام فائنل 17نومبر کو اعلان متوقع

پیپلز پارٹی پنجاب کی صدارت کیلئے 4نام فائنل 17نومبر کو اعلان متوقع

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سینٹرل پنجاب کی صدارت کیلئے سابق وزیر اعظم سمیت چار پارٹی راہنماؤں کے نام فائنل کر لئے 17نومبر کو صوبائی صدر سمیت صوبے کے 38اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹری کے ناموں کو باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ، صوبائی صدارت کیلئے4امیدواروں میں سے رانا فاروق سعید کو مضبوط امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے پارٹی کے صوبائی عہدوں سے لیکر ڈویژنل،ضلعی اور سٹی عہدیداروں کی نامزدگی کرنے کیلئے از خود دلچسپی لے رہے ہیں اس سلسلہ میں بلاول بھٹو نے پارٹی کے سنیئر راہنماؤں اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی مشاورت سے صوبہ پنجاب کے 38اضلاع کے ضلعی و سٹی صدور اور جنرل سیکرٹریز سمیت دیگر پارٹی عہدیداروں کی نامزدگی کیلئے 5رکنی کمیٹی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، سابق صوبائی صدر چوہدری منظور احمد، سابق صوبائی وزیر ندیم اشرف کائرہ،رانا فاروق سعید اور ندیم افضل چن پر مشتمل کمیٹی مقرر کی جس پر بلاول بھٹو نے کمیٹی کو صوبہ کے اضلاع میں از خود جا کر پارٹی عہدوں کیلئے امیدواروں کی درخواستیں وصول کرنے سمیت وکرزکنونشن منعقد کروانے اور ان میں خطاب کرنے کی ہدایات دیں اور تمام پارٹی عہدوں کے ناموں کی فائنل لسٹین چیئرمین بلاول بھٹو کو بھجوانے کی ہدایت دیں،5رکنی ٹیم نے 3ماہ تک صوبہ کے38اضلاع میں پیپلز پارٹی کے کنونشن منعقد کروانے اور صدور اور جنرل سیکرٹریز کیلئے مختلف پارٹی راہنماؤں کے ناموں کی لسٹیں چیئرمین بلاول بھٹو کو بھجوا دیں ذرائع کے مطابق پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے واضع کیاہے کہ وہ ضلعی اور سٹی صدور اور جنرل سیکرٹری کے پارٹی عہدوں کے حتمی عہدیداروں کے خود انٹر ویو لیکر ان کی نامزدگی کا علان کریں گے، ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو سینٹرل پنجاب کی صدارت اور جنرل سیکرٹریز کے ناموں کا اعلان بھی 17نومبر کو تقریر میں کریں گے، ادھر معلوم ہوا ہے کہ سینٹرل پنجاب کی صدارت کیلئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، قمر زمان کائرہ،ندیم افضل چن اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پارٹی راہنما رانا فاروق سعید خان کے ناموں میں سینٹرل پنجاب کی صدارت اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں کا مضبوط امیدوار ہیں ، تاہم سینٹرل کمیٹی پی پی پی نے بھی ان ناموں کی منظور دے رکی، ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان چاروں امیدواروں میں سے رانا فاروق سعید کو سینٹرل پنجاب کا صدر جبکہ جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن کے ناموں کے عہدوں کیلئے مضبوط امیدوار مانا جا رہا ہے، ادھر معلوم ہوا ہے کہ رانا فاروق سعید پیپلزپارٹی کے پرانے کارکن ہیں وہ ضیاء دور میں فیصل آباد سے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر رہے اور مارشل لاء دور میں پیپلز پارٹی کیلئے صعوبتیں بھی برداشت کیں اور پارٹی سے ہمیشہ منسلک رہے ہیں اس لئے پیپلز پارٹی کے سنیئر راہنما و کارکنان بھی رانا فاروق سعید کو سینٹرل پنجاب کے صدر کے طور پر دیکھ رہے ہیں ، ان سب کا اعلان 17نومبر کو بلاول بھٹو کے لاہور کے دورے کے موقع پر کیا جائے گا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -