ڈیرہ اسماعیل خان ، کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 11افراد جاں بحق، 20زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ، کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 11افراد جاں بحق، 20زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(آن لائن)مسافر کوچ گہری کھائی میں گر نے سے 11افراد جاں بحق اور 20کے قریب زخمی ہو گئے ،حادثہ کوچ کی بریک فیل ہو نے کی وجہ سے پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق ایف آر درازندہ کے علاقے بہران میں مسافر وں کو لے کر جانیوالی ایک کوچ کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 11افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20افراد زخمی ہوگئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ مسافر کوچ کی بریک فیل ہو نے کے باعث پیش آیا ۔حادثے کے بعد پولیٹیکل حکام اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو بڑ ی مشکلات کے ساتھ کھائی سے باہر نکالا جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولینسوں اور نجی گاڑیوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں سے متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔ڈاکٹرز کے مطابق لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -