سندھ اسمبلی،پی ٹی آئی کی قرآن کی تعلیم لازمی قراردینے کی قرارداد

سندھ اسمبلی،پی ٹی آئی کی قرآن کی تعلیم لازمی قراردینے کی قرارداد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پہلی جماعت سے میٹرک تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے ۔جمعہ کو سیکرٹری سندھ اسمبلی کے پاس قرارداد جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کے متعلق تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔ سندھ کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں قرآن کی تعلیم شروع کی جائے اور قرآن پاک کا ترجمے کے ساتھ پڑھنے سے والدین کے مسائل بھی دور ہوجائیں گے جبکہ دینی مدارس سے فارغ التحصیل طلباء کو سرکاری و نجی اسکولوں میں روزگار کے وسیع مواقع بھی میسر آسکے گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے گزارش کرونگا کہ اس قرارداد کو منظور کرائیں اور امید ہے کہ سندھ اسمبلی میں حکومتی اراکین اس قرارداد کو سنجیدگی سے لے گی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -