بلاول بھٹو زرداری کی ڈونلڈ ٹرمپ کومبارکباد

بلاول بھٹو زرداری کی ڈونلڈ ٹرمپ کومبارکباد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرا نام بلاول ہے ،میں مسلمان اور پاکستانی شہری ہوں ۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کے علاوہ ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کی دلجوئی بھی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہیلری نے بہت بہادری سے مقابلہ کیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ شکست آپ کو مزید مضبوط کرے گی ۔بلاول بھٹو نے ہیلری کلنٹن کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے ۔

Back to Conversion Tool

مزید :

کراچی صفحہ اول -