کالعدم نتظیم کے پمفلٹ تقسیم کرنیوالے دوملزمان ریمانڈ پر جیل روانہ

کالعدم نتظیم کے پمفلٹ تقسیم کرنیوالے دوملزمان ریمانڈ پر جیل روانہ

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرنے والے 2کارکن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ جبکہ 2کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ میں 15یوم کی تو سیع کر دی گئی، گزشتہ روز انسداد دہشت گردی فورس حکام نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے کارکنوں محمد اسماعیل اور محمد عثمان کوانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کرکے ریمانڈ حاصل کیا گیا جو ختم ہو رہا ہے ، عدالت نے دونوں کارکنوں کو 14روز کے جو ڈ یشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا جبکہ کالعدم تنظیم کے دو کارکنوں شکیل احمد اور حافظ قدوس کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرتے گرفتار کیا جن کا اس سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا جو ختم ہو رہا ہے ملزمان سے ابھی تفتیش کرنا باقی ہے استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے، عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 15یوم کی توسیع کر دی، سی ٹی ڈی حکام نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکئے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -