سڑک پر گاڑی کھڑی کرکے ہنگامہ آرائی کرنیوالے ملزمان پر فردجرم عائد

سڑک پر گاڑی کھڑی کرکے ہنگامہ آرائی کرنیوالے ملزمان پر فردجرم عائد

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس مزاحمت اور مین روڈپر گاڑی کھڑی کرکے ہنگامہ آرائی اور نعرے لگانے کے مقدمہ میں ملزمان پر فرد جر عائد کر دی اور سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کی شہادتیں طلب کرلیں،گزشتہ روز عدالت نے تھانہ صدر اٹک میں درج چھاپہ کے دوران کار سرکار میں مداخلت اور مزاحمت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان طالب وغیرہ اور تھانہ گوجر خان میں درج جی ٹی روڈ پر گاڑی ھکڑی کرکے ہنگامہ آرائی کرنے ، نعرے لگانے اور امن وامان کی صورت حال کو خراب کرنے کے مقدمہ میں ملزم محمد ریاض کیسوں کی سماعت شروع کی تو ملزمان حاجر تھے جن پر مقدمہ کی فرد جر عائد کی گئی ملزمان نے صحت جرم سے نکار کر دیا عدالت نے سماعت 23اور24اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے شہادتیں طلب کرلیں، ملزمان کے خلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -