استغاثہ سے دہشتگردی کی دفعہ حذف کرنیکی درخواست خارج

استغاثہ سے دہشتگردی کی دفعہ حذف کرنیکی درخواست خارج

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے استغاثہ سے دہشت گردی کی دفعہ حذف کرنے کی درخواست خارج کر دی،پابندی کے باجود قربانی کا کھالیں اکٹھی اور پولیس مزاحمت کے کیسوں کی سماعت ملتوی کر دی، گزشتہ روز عدالت نے استغاثہ محمد اقبال بنام علی اکبر میں درخواست گزار کی جانب سے دائر دہشت گردی کی دفعہ حذف کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے خارج کر دی، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج پابندی کے باجود قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان قاسم وغیرہ اور تھانہ صدر بیرونی میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں ملوث جمیل شہزاد بھٹی وغیرہ کیسوں کی سماعت 16نومبر تک ملتوی کر دی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -