راولپنڈی،لین دین تنازع پر بوگس چیک دینے والے کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی،لین دین تنازع پر بوگس چیک دینے والے کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سجاد حسین نے لین دین کے تنازعہ پر بوگس چیک دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، عدالت میں سائل زر خان نے خالق حسین بھٹی اور نصرت افتخار چوہدری ایڈووکیٹس کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مسمی عدیل سے لین دین تھا جس نے 2لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو متعلقہ بنک سے ڈس آ نر ہو گیا، جس کے خلاف تھانہ گنج منڈی پولیس کو درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی عدالت نے درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ گنج منڈی کو احکامات دیئے کہ سائل کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جائے ۔