راولپنڈی ،5قمارباز گرفتار

راولپنڈی ،5قمارباز گرفتار

  

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5کھلاڑیوں کو گرفتار کر کے80060روپے اور 4موبائل فون برآمدکر لئے، واقعات کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص قائد اعظم پارک کے علاقہ میں جواء کھیل رہے ہیں جس پرتھانہ پیرودھائی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اڈے پر ریڈ کر کے5ملزما ن شیر محمد، وارث، سلیم، شاکر اور جاوید کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے داؤ پر لگی ہوئی رقم80060روپے اور4 موبائل اور آلات قمار بازی قبضہ پولیس میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -