راہداری منصوبے سے ملک کی قسمت بدل جائیگی،جاوید اخلاص
گوجرخان (تحصیل رپورٹر)اقتصادی راہداری منصوبہ اور میگا پروجیکٹ سے ملک کی قسمت بدل جائے گی مسلم لیگ کی حکومت نے تمام تر توجہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی پر مرکوز کر رکھی ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک بھر تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا رہا ہے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی کم کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر الحاج محمد شاہد صراف ، سیّد ندیم عباس بخاری ، خواجہ جہانگیر ، خواجہ اعجاز و دیگر بھی موجود تھے جاوید اخلاص نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی مفاد میں کام کیا حکومت عوامی مسائل کے خاتمے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے جس سے عوام کی بھرپور ریلیف مل رہا ہے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کی جرأتمندانہ پالیسیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے تمام مشکلات اور الجھنوں کو بطریق احسن حل کر کے دکھایا ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے مسلم لیگ کی حکومت کا کردار مثالی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام میاں برادران سے بے پناہ محبت کرتے ہیں