گوجرخان شہر میں تجاوزات کی بھرمارہوگئی،تاجر برادری

گوجرخان شہر میں تجاوزات کی بھرمارہوگئی،تاجر برادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرخان (تحصیل رپورٹر)چیئرمین امن کمیٹی گوجرخان حاجی چوہدری محمد اقبال سیکرٹری جنرل راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ ممبران حاجی شیخ محمد افضل حاجی شیخ محمد نعیم راجہ عبدالغفور کیانی غلام قمر خواجہ عبدالقیوم اعجاز گل سید مقدر علی کاظمی حاجی محمد رفیق سید اسجد علی کاظمی سید کاظم علی نقوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی تجاوزات پر کچھ عرصہ قبل تاجروں نے مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کر کے مقامی انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی تھی کہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اس وقت گوجرخان میں تعینات اے سی نازیہ پروین سدھن خود موقع پر آئیں اور امن کمیٹی کے عہدیداروں کے تعاون سے یہ شٹرڈاؤن ہڑتال ختم کروائی اور فیصلہ کیا گیا کہ تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی یلو لائن لگا کر حد مقرر کی گئی لیکن اب ٹی ایم اے انتظامیہ کے تعاون سے شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار ہے سروس روڈ ریلوے روڈ مین بازار میں جگہ جگہ تجاوزات کی بھرمار جی ٹی روڈ پر افغانیوں نے ریڑھیاں لگا رکھی ہی مرکزی انجمن تاجران نے تحریری طور پر ٹی ایم او کو لکھ کر دیا ہے کہ شہر سے تجاوزات کو فوری ختم کیا جائے لیکن بجائے اس کے کہ تجاوزات ختم کی جاتی اس میں بے تحاشہ ظالمانہ حد تک اضافہ ہو گیا ہے گوجرخان میں غیر قانونی افغانیوں کی بے تحاشا آمد پرمقامی شخصیات قومی اخبارات میں انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرا رہے ہیں لیکن مقامی انتظامیہ کے کان پر جوں بھی نہیں رینگتی امن کمیٹی گوجرخان وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس خطرناک صورتحال کا فوری نوٹس لیں