سنی تحریک نے یوم اقبال ؒ یوم بیدارئ ملت کے طورپرمنایا

سنی تحریک نے یوم اقبال ؒ یوم بیدارئ ملت کے طورپرمنایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(نیوز رپورٹر) پاکستان سنی تحریک نے شاعرمشرق،مصورِپاکستان ڈاکٹرعلامہ محمداقبال ؒ کے 139ویں یوم ولادت کے موقع پرانکی انقلاب انگیز فکری وملّی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم اقبال ؒ کو ملک گیر’’یوم بیدارئ ملت‘‘کے طورپرمنایا، جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں فکراقبال ؒ کانفرنسز اورعلامہ اقبال ؒ کا فلسفہ خودی کے عنوان سے سیمینارزمنعقدکیے گئے،سنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمدشاداب رضانقشبندی کاکہناتھاکہعلامہ اقبال نے اُمت کو اتحاداورخودی کا پیغام دیا،اقبال ؒ کے اشعار پڑھنے اور مائیک گرانے والی قیادت فکر اقبال ؒ کو اپنے کردار میں ڈھالے،آئیڈیالوجی اور ہیروز کو متنازعہ بنانے والی قومیں زیرو ہو جاتی ہیں، مصور پاکستان علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کاحکومتی فلسفہ سمجھ سے بالاتر ہے ،حکمرانوں کی طرف سے قومی دنوں کو نشانہ بنانے کی شدیدمذمت کرتے ہیں،زندہ قومیں اپنے ہیروز کے دن عقیدت و احترام سے مناتی ہیں مگر عاقبت نااندیش حکمران نسل نو کے ذہنوں سے فکرِاقبال کے نقوش مٹانے کے درپے ہیں،فکر اقبال اپنانے اور پھیلانے کی ضروت ہے ، فکر اقبال کو فروغ دے کر داعش جیسی انتہا پسند تنظیموں کا خاتمہ ممکن ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے جامعہ غوثیہ غوری ٹاؤن میںیوم بیدارئ ملت کے سلسلے میں منعقدہ پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ عطاء الرحمن دھنیال، علامہ طاہراقبال چشتی، علامہ وسیم عباسی،صاحبزادہ نعیم رضا ودیگرمقررین کاکہناتھاکہعلامہ اقبال جدیددورکے صوفی شاعرتھے، انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے اُمت مسلمہ میں انقلابی روح بیدارکی، انکی شاعری مین تصوف اوراحیائے اسلام کارنگ نمایاں تھا، مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے فرمودات کی روشنی میں پا کستان کو حقیقی معنوں میں خوشحال ریاست بنایا جا سکتا ہے ،ہمیں چاہیے کہ ہم نوجوان نسل کو بانیان پاکستان کی خدمات اور ان کے کارناموں سے آگاہ کریں ، اقبال کی شاعری عشق مصطفی، اتحاد امت اور فلسفہ خودی سے لبریز ہے، علامہ ا قبال ؒ نے نے امت کا وقار بلند کرنے کے لئے نظریہ خودی اور غیرت کا درس دیا، حکمران اقبال کے فلسفہ خودی کی روشنی میں امریکہ کی گداگری کی بجائے خود انحصاری کی منصوبہ بندی کریں ،حکمران طبقہ اپنے ذاتی تعیش کو چھوڑ کر سادگی کا مظاہرہ کرے تو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے نجات ناممکن نہیں ہوگی،علامہ اقبالؒ کے تصورکے مطابق اسلامی فلاحی ریاست تشکیل دی جائے۔