این آئی بی ڈی کا ہیلتھ سائنسز کے موضوع پرنئے جریدے کا اجراء

این آئی بی ڈی کا ہیلتھ سائنسز کے موضوع پرنئے جریدے کا اجراء

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) این آئی بی ڈی نے حکومت پاکستان کے شعبہء اطلاعات کی منظوری سے ایک نئے سہہ ماہی جریدے ۔ نیشنل جرنل آف ہیلتھ سائنسز (NJHS) ۔کی اشاعت کا آغاز کر دیا ہے۔این جے ایچ ایس (NJHS) ایسے تحقیقی مضامین شائع کرے گا جن کا لوگ باآسانی آن لائن مطالعہ کر سکیں گے۔ اس کا مقصد طبی اور ہیلتھ سائنسز سے متعلق تدریسی ماہرین کو ہیلتھ سائنسز کے شعبہ میں تحقیق کی اشاعت کے لئے بہتر مواقع فراہم کرنا ‘ نظریاتی اور عملی شعبوں کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا اور نوجوانوں کو تحقیقی مقالہ جات بہتر انداز میں پیش کرنے کی تربیت فراہم کرنا ہے۔این جے ایچ ایس کی یہ کوششیں محققین کو بلا معاوضہ اور بغیر کسی بھی مالی بوجھ ایک بہتر آن لائن اور اشاعتی جریدے کی سہولت بہم پہنچانا ہے۔یہ جریدہ بین الاقوامی ادارہ برائے مدیران ( ICMJE) سے تسلیم شدہ ہونے کے ساتھ ساتھ انڈیکس ایجنسیوں سے بھی منظور شدہ ہے جن میں سرفہرست ریسرچ گیٹ ‘ گوگل سکالر ‘ اکیڈیمیا ‘ مینڈلے ‘ کوڈیڈیمس شامل ہیں ۔ اس جریدے میں تمام مضامین کو آئی تھینٹیکیٹ سافٹ وئیر کے ذریعے جانچا جاتا ہے ۔ این جے ایچ ایس (NJHS) بہتر طریقے سے جانچ کر اعلی میعار کے مضامین پیش کرنے کی یقین دہانی کراتا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -