صوبائی وزیر تعلیم نے اسکولز کی خستہ حالت کا نوٹس لے لیا

صوبائی وزیر تعلیم نے اسکولز کی خستہ حالت کا نوٹس لے لیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے جوہی کے مین پرائمری اسکول کے پانچ کمروں میں دڑاریں پڑنے اور مٹھی کے نواحی گاؤں میں پرائمری/مڈل اسکول میں کلاسز کی خستہ حالی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایات کیں ہیں کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر مسئلے کو حل کریں اور طلباء و طالبات کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ خستہ حال اسکولز میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو فوری طور پر محفوظ جگہ دی جائے تاکہ ان کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -