ڈیرہ سوئی ناردرن نے ڈی آئی خان کو گیس کی سپلائی بند کردی

ڈیرہ سوئی ناردرن نے ڈی آئی خان کو گیس کی سپلائی بند کردی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)سوئی ناردرن ڈیرہ نے صارفین کو مطلع کیئے بغیر ڈیرہ شہر کو گیس کی فراہمی بند کردی واپڈا اور گیس کی مشترکہ لوڈشیڈنگ کے صارفین کا بھرکس نکال دیا عوام کا شدید احتجاج۔تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس حکام نے بغیر اطلاع ڈیرہ شہر کی گیس منقطع کردی ہے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سکول اور دفاتر کے اوقات میں اہلخانہ کو شدید مشکل پیش آتی ہے واپڈا کی لوڈشیڈنگ کیساتھ گیس حکام کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے عوامی حلقوں نے ڈی سی سے مسئلہ حل کرنے کا فوری مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -