ٹی پی ایل ٹریکر اور ٹیلی نار ڈیجیٹل نقشوں کے فروغ کامعاہدہ

ٹی پی ایل ٹریکر اور ٹیلی نار ڈیجیٹل نقشوں کے فروغ کامعاہدہ

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) ٹی پی ایل ٹریکر اور ٹیلی نار پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت دونوں ادارے پاکستان کے ڈیجیٹل نقشوں کو مزید بہتر بنائیں گے۔ ٹی پی ایل ٹریکر پاکستان میں ٹریکنگ کے سولوشنز فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے جب کہ ٹیلی نار کا شمار پاکستان کی بڑی ٹیلی کام کمپنیوں میں ہوتا ہے۔دونوں کمپنیوں کے درمیان ہونے والے اس دوسرے معاہدے کے اہم نکات درج ذیل ہیں، یاد رہے کہ دونوں کمپنیوں نے سال کے شروع میں پہلا معاہدہ کیا تھا۔ اسمارٹ فونز کے علاوہ وسیع پیمانے پر صارفین کے لئے میپ کی سہولت میں اضافہ کیا جائے گا ۔TPL Maps ٹیلی نار کے صارفین کیلئے internet.org پروگرام کاحصہ بنے گا جس کے تحت ٹی پی ایل خاص طور پر TPL Mapsکا لائٹ ورژن بنائے گاجو ملک کی آبادی کے بڑے حصہ کومفت رسائی کے قابل بنائے گا۔ ٹیلی نار کے تمام کسٹمر سیلز اینڈ سروس سینٹرز اورایزی پیسہ آؤٹ لیٹس کوٹیلی نارکی برانڈنگ کے ساتھ TPL Maps میں شامل کیا جائے گاتاکہ صارفین باآسانی معلومات حاصل کرسکیں۔ دونوں کمپنیوں نے ایک دوسرے کے لیے پروموشن پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے جس کے مطابق ٹیلی نار ڈیجیٹل چینل پر TPL Mapsکی پروموشن کرے گا جبکہ TPL Mapsٹیلی نار کی پروڈکٹس اینڈ سروسز کو اپنی appکے ذریعے پروموٹ کرے گا۔اس پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے ڈیجیٹل پروڈکٹس کے سربراہ نعمان پرویز قریشی نے کہا،’’ پاکستان کے معروف ڈیجیٹل سروسز فراہم کنندہ کی حیثیت سے ٹیلی نار پاکستان نے ہمیشہ نئے آئیڈیاز اور پروڈکٹس کا خیرمقدم کیا ہے اور جدید پیشکش کے ذریعے کسٹمرز کی زندگی کو باسہولت بنایا ہے۔ Maps ڈیجیٹل کی دنیا کا لازمی حصہ ہیں اور ہمMapsکے شعبہ میں ایک رہنما کی حیثیت سے اس سنگ میل کو عبور کرنے پر بے حد خوش ہیں۔ڈیجیٹل پاکستان کے لئے ہمارے منصوبے صحیح سمت میں ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ Mapsنیوی گیشن کو آسان بناکر ہمارے کسٹمرز کے طرز زندگی میں اہم کردار ادا کریں گے۔‘‘TPL Mapsاوراس اشتراک کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹی پی ایل ٹریکر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی جمیل نے کہا ،’’ہمارا وژن پاکستان کے مختلف حصوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنا ہے اوراس کے لئے ڈیجیٹل Maps بہترین طریقہ ہیں۔ٹیلی نار کے ساتھ شراکت داری کے اس دوسرے مرحلے میں ہم بڑے پیمانے پر کسٹمرز تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان کے لئے ٹیکنالوجی میںیہ ایک اہم سنگ میل ہے کہ آج ہم نے ان نقشوں میں اسٹریٹ ویو، آف لائن نقشے،دیگر دستیاب میپنگ سلوشنز کے مقابلے میں زیادہ ڈیٹا پوائنٹس، بہتر نیوی گیشن اورسرچ کی خصوصیات میں اضافہ کیا ہے جو لوگوں کوTPL Maps استعمال کرنے کی ترغیب دیں گے۔ TPL Maps ڈیجیٹل سروسز کے لئے ماحول کو بالکل تبدیل کر دے گااور یہ اشتراک ملک میں ڈیجیٹل Mapsکے لئے مطلوبہ ایکو سسٹم فراہم کرے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -