مردان ،شیخ ملتون میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،12 گرفتار

مردان ،شیخ ملتون میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،12 گرفتار

  

مردان (بیورورپورٹ) تھانہ شیخ ملتون کی حدودمیں پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن12 مشتبہ افرادگرفتارکرلیا اپریشن کے دوران منشیات بھی برآمدکرلی گئی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایت پرایس پی آپریشن مردان شفیع اللہ خان گنڈاپور کی نگرانی میں ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل حیدرخان ،ایس ایچ اوتھانہ شیخ ملتون گوہر خان کی قیادت میں پولیس نفری ،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ ، لیڈیز پولیس سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی مردان نے اس کامیاب سرچ اپریشن میں بھرپورحصہ لیا ۔تھانہ شیخ ملتون کے ملحقہ علاقوں میں سرچ اپریشن ہوکر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے۔12 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔110 مکانات چیک کئے گئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 1600گرام چرس جبکہ 21مشتبہ موٹر سائیکلوں کوبھی قبضہ پولیس کی گئی ۔پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے 70 مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا گیا۔ 12 افراد کو زیر دفعہ 107/151اور 55/109کے تحت گرفتار کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -