امریکہ مسلمانوں کا قاتل اور انتخابات سے کوئی دلچسپی نہیں، او ایس احمد نورانی

امریکہ مسلمانوں کا قاتل اور انتخابات سے کوئی دلچسپی نہیں، او ایس احمد نورانی

  

مردان ( بیورورپورٹ) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اویس احمد نورانی نے کہاہے کہ امریکہ مسلمانوں کا قاتل ہے اورہمیں امریکی انتخابات سے کوئی دلچسپی نہیں ہم پاکستان کو آزاد کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے میں لگے ہوئے ہیں وہ گڑھی کپورہ میں پارٹی رہنما حافظ شاہ روم باچہ کے صدارت میں دارالعلوم حنفیہ میں کارکنوں سے خطاب کررہے تھے جس سے صوبائی صدر فیاض خان نے بھی خطاب کیا جے یو پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہاکہ خیبرپختون خوا پی ٹی آئی کے ہاتھوں سے نکل گیاہے اور صوبے میں آئندہ حکومت ایم ایم اے کی بنے گی انہوں نے کہاکہ سی پیک ایک عظیم منصوبہ ہے تاہم صوبائی حکومت کے اعتراضات ان کی سمجھ سے بالاتر ہے سی پیک اجلاس میں وزیراعلیٰ خاموش بیٹھے تھے وہاں انہیں یہ نکات اٹھانے چاہئیں انہوں نے کہاکہ سی پیک کی وجہ سے کراچی میں سرمایہ کاروں کی چہل پہل شروع ہوگئی ہے اوراس منصوبوں کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہئے اویس احمد نورانی نے مزید کہاکہ پانامہ لیکس کے حوالے سے قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ انتخابات کے بعد ہمیں اپنے خارجہ ،داخلہ اوراقتصادی پالیسوں پر نظرثانی کرناہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -