پشاور میں سود خوروں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا

پشاور میں سود خوروں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا

  

پشاور (کرائمز رپورٹر)پشاور پولیس نے سود خوروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ابتدائی طور پر 5ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے جن کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی صوبائی حکومت کی جانب سے سود خوروں کے خلاف پاس کئے گئے ایکٹ کے بعد پولیس کو سود خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے تھے جس کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز پشاور کی ہدایت پر ضلع بھر کی پولیس نے سود خوروں کے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ابتدائی طور پر کفایت عرف بڈنگ، عمران اللہ، فرمان اللہ پسران ہاشم، جواد ساکنان پٹوار بالا اور ذکر ولد محمد جان ساکن متھرا کے خلاف مقدمات درج کرلئے یہ مقدمات تھانہ متھرا میں درج کئے گئے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -