صوبہ معاشی طور پربحران کا شکارہے ،سرزمین خان

صوبہ معاشی طور پربحران کا شکارہے ،سرزمین خان

  

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور سابق ڈسٹرکٹ ناظم سرزمین خان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف تین سالوں کے دوران مکمل طو رپر ناکام ہوچکی ہے ،صوبہ معاشی طور پر بحران کا شکار ہے ۔صوبہ کے ٖغریب عوام کے وسائل دھرنوں میں خرچ ہورہے ہیں ۔مسلم لیگ ن کی حکومت ہی اس ملک کو مسائل سے نجات دلاسکتی ہے ۔وزیر اعظم پاکستان بہت جلد بونیر کا دورہ کرکے یہاں کے عوام کا دیرینہ مسئلہ سوئی گیس کی فراہمی ،اور دیگر اہم منصوبوں کا اعلان کریں گے ،یہ ملک مسلم لیگ نے ازاد کرایاہے اور یہی جماعت اس ملک کا دفاع کرے گی ۔سابق دور میں کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہے ۔موٹر سائیکل پر گھومنے والے اج بڑے بڑے گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں ،ہمار دامن کرپشن سے پاک ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باجکٹہ ٹانگو پل میں ایک بہت بڑے شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ،جماعت اسلامی اور جے یو ائی کے اہم سیاسی خاندانوں عمران شاہ ،شیر محمد خان ۔امیر محمد خان ،راج محمد خان ۔فضل رحمان ،عزیز ،لطیف خان ۔احمد زیب خان ،اور دیگر درجنوں خاندانوں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ،تقریب سے ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر کامران خان ،وصال خان ،ڈاکٹر امیر باز خان ،شیر اکبر شاہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،کامران خان اور وصال خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی بلدیاتی نظام مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ،ابھی تک کو ئی ترقیاتی منصوبہ کے لئے فنڈز نہیں ہے ۔عمران خان نے عوام کیساتھ جو وعدے کئے تھے وہ اس میں ناکام ہوچکے ہے ۔صوبہ کا زیادہ تر فنڈز لفس ہورہاہے جبکہ باقی ماندہ دھرنوں میں خرچ ہورہاہے ،مقررین نے کہا کہ عنقریب وزیر اعظم پاکستان بونیر ضلع کا دورہ کریں گے جس میں وہ بونیر کے عوام کا دیرینہ مسئلہ سو ئی گیس کی فراہمی ،بجلی کے ٹرانسفر مر اور پینے کے صاف پانی کے لئے پیکج کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ صوبہ میں ائندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی اور انشاء اللہ انجنئیر امیر مقام صوبہ کا وزیر اعلی ہوں گے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -