چارسدہ میں مشتر کہ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،5مشتبہ گرفتار

چارسدہ میں مشتر کہ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،5مشتبہ گرفتار

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) تھانہ سرو کی حدود میں پولیس اور پاک آرمی کا ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ۔ 5مشتبہ افراد گرفتار۔ 23کلاشنکوف،42رائفل ، 22پستول ،ایک کالا کوف ،2300کارتوس برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سروکے مختلف علاقوں میں پاک آرمی اور پولیس نے مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 5مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ گرفتار افراد سے 23عدد SMG، 10عدد 12بور بندوق،20عدد 303بور بندوق،22عدد پستول،ایک عدد کلاشنکوف، 66عدد میگزین اور 2260عدد کارتوس مختلف بور کے برآمد کئے گئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -