صوابی میں ڈرائیو رز ور کرز یونین کی ٹرانسپورٹروں سے زائد ٹیکس کیخلاف تحریک کی دھمکی

صوابی میں ڈرائیو رز ور کرز یونین کی ٹرانسپورٹروں سے زائد ٹیکس کیخلاف تحریک ...

  

صوابی (بیورورپورٹ) ڈراےؤرورکرر یونین شیوہ اڈہ صوابی کے صدر واقف خان تر کئی نے جنرل بس سٹینڈ صوابی میں ڈراےؤرز اور ٹر انسپوٹروں سے زائد ٹیکس وصولی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دے دی ۔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت دوسروں کا اختساب تو کر تی ہے۔لیکن اپنا محا سبہ نہیں کر تی ۔صوابی میں اس وقت صوبہ خیبر پختونخواہ کی سب سے بڑی کر پشن ہو رہی ہے۔ٹرانسپوٹروں سے نا جا ئز طور پر 300 گناہ زیادہ ٹیکس لیا جا رہا ہے۔ماضی میں میو نسپل کمیٹی کی جانب سے نو ٹس دینے کے با وجود زائد پیسے لیے جا ر ہے ہیں۔اختساب شروع ان سے کیا جائے۔لوٹی ہوئی دولت قو می خزانے میں جمع کرائی جائے۔عدالتی فیصلوں کو اہمیت نہیں دی جا رہی ہے۔اراضی مالکان کو تو ہین عد الت کیس میں پابند سلاسل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ واقف خان تر کئی نے جنرل بس سٹینڈ صوابی میں ہو نے والی ریکارڈ کر پشن کا فوری نو ٹس لینے اور ذمہ دارن سے لوٹی ہوئی دولت واپس قومی خزانے میں جمع کرنے کا مطا لبہ کیا۔جنرل بس سٹینڈ صوابی میں میو نسپل کمیٹی صوابی کی ملی بھگت سے اراضی مالکان ٹرانسپوٹروں سے 300 گناہ زیادہ ٹیکس وصولی کر رہے ہیں۔اور کھلم کھلا قانون کی دھجیاں بکھر ر ہے ہیں۔اس سلسلے میں ڈراےؤرز ورکرز یونین نے متعدد مر تبہ اعلی حکام سے رابطہ کیا مگر کسی نے ان کی فریاد نہیں سنی۔عدالتی فیصلوں کو بھی نظرانداز کیا گیا ۔ منتخب ممبران اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ بھی خاموش تما شا ئی بنی ہو ئی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جنرل بس سٹینڈ صوابی میں ڈراےؤرز کے ساتھ ہو نے والی زیادتیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو بھر پور احتجا جی تحر یک چلا ئیں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -