چارسدہ ،محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا میں اندھیر نگری چوپٹ راج

چارسدہ ،محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا میں اندھیر نگری چوپٹ راج

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت محکمہ تعلیم میں اندھیر نگری چو پٹ راج جاری۔ محکمہ تعلیم میں چارسدہ میں این ٹی ایس ٹیسٹ کے بغیر خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی گئی ہے غریب امید واروں کے ساتھ زیادتی ہے ۔ حمدالغفور۔ تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن حمد الغفور نے اخبارات کیلئے جاری کر دہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم چارسدہ کے ڈی ای او نے این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے خالی پوسٹوں کیلئے اشتہار جاری کیا تھا جس کیلئے پی ایس ٹی ، سی ٹی اور ٹی ٹی سیٹ پر ہر ایک امیدوار نے 14سو روپے جمع کر وائے لیکن این ٹی ایس ٹیسٹ سے پہلے ان خالی پوسٹوں پر بھرتیاں کی گئی ہے جو کہ اعلی تعلیم یافتہ اور غریب امیدواروں سے زیادتی ہیں۔ انہوں نے مرکزی سے حکومت مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی اندھیر نگری اور چوپٹ راج کے حوالے فوری کاروائی کی جائے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -