حیات آباد میں واٹر چارج بم کا زور دار دھماکہ ،2 اہلکار زخمی

حیات آباد میں واٹر چارج بم کا زور دار دھماکہ ،2 اہلکار زخمی

  

پشاور (کرائمز رپورٹر)پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد فیز 3میں سڑک کنارے پڑے مشکوک بیگ کو چیک کرنے کے دوران واٹر چارج بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں بم ڈسپوزل یونٹ کے 2اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جارہی ہے واقعہ کے بعد دیگر اہلکاروں نے مشکوک بیگ کو کلیئر قرار دے دیا بدھ کی صبح تھانہ حیات آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ فیز 3میں ایک مشکوک بیگ پڑا ہے جس پر پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقہ کا محاصرہ کردیا اور فوری طور پر ب ڈسپوزل یونٹ عملہ کو طلب کرلیا اس موقع پر بم ڈسپوزل یونٹ کے دو اہلکار غزن خان اور شاکر اللہ مشکوک بیگ کو دھماکہ سے اڑانے کیلئے واٹر چارج بم تیار کرنے لگے جو اہلکاروں کے ہاتھوں میں ہی دھماکہ سے پھٹ جس کے نتیجہ میں دونوں اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے دریں اثناء موقع پر موجود دیگر اہلکاروں نے مشکوک بیگ کو کلیئر قرار دے دیا ، تھانہ حیات آباد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -