متھرا سے لاکھوں مالیت کے بیل اور گائے چوری

متھرا سے لاکھوں مالیت کے بیل اور گائے چوری

  

پشاور (کرائمز رپورٹر)پشاور کے نواحی علاقہ متھرا ٹاپو سے ملزمان نے اپنے مخالفین کے سرائے سے لاکھوں روپے مالیت کے بیل اور گائے چوری کرلئے پولیس نے 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے شاہد خان ولد اعظم خان ساکن شاہین سرائے ورسک روڈ نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب وہ اپنے سرائے کو بند کرکے گھر چلا گیا اور جب اگلے روز واپس آیا تو سرائے سے متعدد گائے اور بیلیں چوری ہوچکی تھی پوچھنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ چوری میں ان کے مخالفین ملزمان شیر عالم ولد میر عالم ساکن پلوسئی، نجیب اللہ ولد سعد اللہ اور نورالبصر ولد شیر اکبر ساکنان کانیزہ ملوث ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -