علماء قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،ڈی پی او

علماء قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،ڈی پی او

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان)تمام مکاتب فکر کے علماء کرام قیام امن کے لئے اپنا حقیقی کردار ادا کریں۔ باہمی اتفاق و اتحاد سے سماج دشمن عناصر کے مذموم ارادوں کو ملیا میٹ کیا جاسکتا ہے۔ واحد محمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا چہلم 2016کے حوالے سے سیکورٹی کے متعلق منعقدہ میٹنگ کے شرکاء سے خطاب تفصیلات کے مطابق:۔چہلم امام حسینؓ کے مجالس و ماتمی جلوسوں کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ منعقد کی گئی جس میں DSPکینٹ سرکل رشید اقبال آفریدی ،DSPسیکورٹی اسحاق خان ، علماء کرام سے مفتی خلیل الرحمن خطیب جامع مسجد ،مفتی عادل خطیب جامع مسجد تقوی، مولانا اسد اللہ ، مولانا عبداللہ، قاری ظہور اللہ ، قاری عبدالوہاب، اہل تشیع سے سرفراز حیدر ، سید عقیل حسین ، اورنگزیب ، محمد باقر، عاطف علی، شبیر حسین ، ریاض حسین ، تنویر حسین ، انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ سے صدر خالد خان آفریدی بمعہ کابینہ ممبران ، رسالپور انجمن تاجران کے صدر نظیر خان بمعہ کابینہ ممبران ،DRCممبران اور پبلک لیزان کونسل کے ممبران نے میٹنگ میں شرکت کیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے اس موقع پر کہا کہ تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام ، تاجران قیام امن کے لئے اپنا حقیقی کردار ادا کریں۔ باہمی اتفاق و اتحاد کی بدولت سماج دشمن عناصر کے مذموم ارادوں کو ختم کیا جاسکتا ہے۔معاشرے میں فرقہ واریت اور نسلی تعصب کے خاتمے کے لئے اپنا کلیدی کردا ر ادا کریں۔ میٹنگ میں چہلم 2016کے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر DPOنوشہرہ نے مزید کہا کہ نوشہرہ پولیس الرٹ ہے اور ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ بھی قیام امن کی خاطر اپنے آس پاس مشکوک افراد ، گاڑی اور اشیاء پر کھڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص ، گاڑی یا اشیاء نظر آنے پر مقامی پولیس کو بروقت مطلع کر کے اپنا قومی فریضہ پورا کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -