مردان ،سٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

مردان ،سٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) تھانہ شیخ ملتون پولیس نے سٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے شہریوں سے چھینے گئے10عدد موبائل فون، نقد رقم 5650 روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی تھانہ شیخ ملتون کے ایس ایچ او گوہر خان نے مردان پریس کلب میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ شیخ ملتون کے حدود میں شہریوں سے مختلف وقوعات کے دوران مو بائل فونز اور نقد رقم چھینی گئی تھی جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مردان فیصل شہزاد نے ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک دیا تھا جس پر ڈی ایس پی شیخ ملتون حیدر خان کی قیادت میں ایس ایچ او شیخ ملتون گوہر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات انتھک محنت کر کے جدید سائنسی خطوط کے ذریعے ملزمان ضیاء الرحمن ولد رئیس خان سکنہ مسیتی محبت آباد اور بخت منیر ولد غنی گل سکنہ سرخ ڈھیری مردان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے جن کی نشاندہی پر شہریوں سے بزور چھینی گئی 10 عدد موبائل فون، نقد رقم مبلغ 5650روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول 30بور اور موٹر سائیکل بھی برآمد کیا گیا ۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے مزید انکشافات بھی متوقع ہے۔