آل بونیر ایس ایس اے کا بائیومیٹرک سسٹم ماننے سے انکار

آل بونیر ایس ایس اے کا بائیومیٹرک سسٹم ماننے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آ ل بونیر ایس ایس ایسو سی ایشن نے صوبائی حکومت کی جانب سے سیکنڈری سکولز میں بائیو میٹرک سسٹم کو ماننے سے انکار کردیا ۔بائیو میٹرک سسٹم اس وقت قابل قبول ہوگاجب ہمیں محکمہ صحت جیسے مراعات دی جائے ،ایس ایس اساتذہ کے لئے سروس سٹکچر اور سینارٹی لسٹ فراہم کرنا ہمارے مطالبات میں شامل ہے ۔ایس ایس کی صوبائی کابینہ غیر فعال ہے ۔20 نومبر کو ہونے والے الیکشن میں ایسے کابینہ کا انتحاب کیا جائے گا ،جو مخلص ،ایماندار اور اساتذہ کے حقوق کا تحفظ کرسکے ۔اس سلسلے میں گور نمنٹ ڈگری کالج ڈگر میں آل بونیر ایس ایس اساتذہ کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر فضل وہاب منعقد ہو ا جس میں جنرل سیکرٹری رشید احمد ،انعام اللہ کے علاوہ کابینہ کے دیگرافراد نے شرکت کی ۔اجلاس کے بعد ایس ایس ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری فضل الرحمان نے مقامی میڈیا سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آل بونیر ایس ایس ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت کی جانب سے سیکنڈری سکولوں میں بائیو میٹرک سسٹم لگانے کا جو فیصلہ کیا ہے اس کو ہم اس وقت تک نہیں مانتے جب تک ہمیں محکمہ صحت کے ملازمین کی طرح مراعات نہ دی جائے ،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پورے صوبہ کے ایس ایس اساتذہ کے لئے سروس سٹرکچر نہ دینا اور ابھی تک سینارٹی لسٹ فراہم نہ کرنا ایس ایس اساتذہ کے ساتھ ظلم ہے ،انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر ایس ایس اساتذہ کی تنظیم غیر فعال ہے ،20 نومبر کو جو انتحابات ہورہے ہیں اساتذہ اس میں ایماندار اور مخلص قیادت کو اگے لائے گی ۔اجلاس میں دیگر رہنماؤں گل فروش خان ،ایس ڈی او غلام فاروق ،سید کریماور محمد عالم نے بھی شرکت کی اور اپنے تجاویز پیش کئے ۔