مردان میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر نے حلف اٹھا لیا

مردان میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر نے حلف اٹھا لیا

  

مردان( بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے ضلع مردان کے نومنتخب امیر مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ،جماعت کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے ان سے حلف لیا بدھ کے روز حلف برداری کی پروقار تقریب مردان پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں جماعت اسلامی کے زونل امراء ، الخدمت فاؤنڈیشن ،اسلامک لائرز فورم ،آئی جی ٹی سمیت سول سوسائٹی کی بڑی تعداد موجود تھی جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے حلف لینے کے بعد نئے امیر کو دوسری بار منتخب ہونے پر مبارک باد دی اورکہاکہ ان کی قیادت میں جماعت اسلامی ایک مضبوط قوت بن گئی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -