مردان میں طالب علم کوگولیوں سے چھلنی کردیا گیا

مردان میں طالب علم کوگولیوں سے چھلنی کردیا گیا

  

مردان ( بیورورپورٹ) شہر کے شمسی روڈ پر سکول جاتے ہوئے دسویں جماعت کے طالب علم کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتاردیاگیا واردات پرانی دشمنی پر رونما ہوئی ، تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر ولایت خان نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رکشہ میں بھاگتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا آلہ قتل بھی برآمد کرلیاگیا مردان پبلک سکول کے طالب علم زاہد سعید ولد حمید خان محلہ لوہاں سے سکول جارہاتھا وقوعہ کے وقت طالب علم روڈ کراس کررہاتھاکہ پہلے سے تاک میں بیٹھے مبینہ ملزمان راحت خان اورنیک عمل پسران اور فرمان ولد رسول خان ساکنان لنڈے شاہ کاٹلنگ نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طالب علم لگ کر جان بحق ہوگیاواردات کے بعددو مبینہ ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم دوران ایک ملزم راحت خان رکشہ میں سوار ہوکر فرارہونے کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر ولایت خان نے اس کا پیچھا کیا اور محلہ شاہی باغ میں ملزم کو گرفتا کرکے ان کے قبضے سے آلہ قتل برآمدکرلیا ڈی پی او فیصل شہزاد نے بہادری کا مظاہر ہ کرنے والے سب انسپکٹر ولایت خان کو شاباس دیتے ہوئے پولیس پارٹی کی کارکردگی کو سراہاہے اور اس کے لئے توصیفی اسناد کا اعلان کیاہے تھانہ ہوتی پولیس نے مقتول کے بھائی مزمل کے بیان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -